جرمنی میں اضافی آلو ضائع ہونے کے خطرے کے باعث مفت تقسیم کیے گئے، کامیاب تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جرمنی میں اضافی پیداوار کے باعث ہزاروں ٹن آلو ضائع ہونے کا خطرہ تھا، مگر بروقت حکمتِ عملی سے اسے مثبت مثال میں بدل دیا گیا۔
جرمنی میں خوراک کے ضیاع کو روکنے کے لیے بڑی مقدار میں آلو عوام میں مفت تقسیم کیے گئے، جسے کامیاب تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایک تاجر نے تقریباً 4 ہزار ٹن آلو خریدنے کا آرڈر دیا تھا، مگر آلو کی غیر معمولی پیداوار کے باعث مارکیٹ میں سپلائی بڑھ گئی اور قیمتیں گر گئیں، جس سے آرڈر منسوخ ہو گیا۔
جرمنی کے قوانین کے مطابق خوراک کو کچرے میں ڈالنا غیر قانونی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے مقامی تنظیم نے ‘پوٹیٹو پک اپ اسٹیشنز’ قائم کیے، جہاں شہریوں نے مفت آلو حاصل کیے۔
یاد رہے کہ بہتر منصوبہ بندی اور مثبت سوچ سے نہ صرف خوراک کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو فائدہ بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔












