امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ کو امریکی ٹیک کمپنیوں پر ٹیکس ختم نہ کرنے پر بھاری ٹیرف کی دھمکی دی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ٹرمپ نے برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ نے امریکی ٹیک کمپنیوں پر عائد ٹیکس ختم نہ کیا تو وہ بڑا ٹیرف لگائیں گے۔
امریکی صدر نے برطانوی ڈیجیٹل سروس ٹیکس کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے یہ ٹیکس ختم نہ کیا تو ٹیرف عائد کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس کی جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت اہم ہوگی، لیکن یقین نہیں کہ روسی صدر آئیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی کی یہ نئی لہر ٹیک کمپنیوں کے معاملات پر ہے۔













