پاکستان کا بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ

پاکستان نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا، اقوام متحدہ میں خط جمع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ میں خط جمع کرادیا ہے۔

خط میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کارروائی خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے اور سیکیورٹی کونسل سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ خط نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔ اس میں سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مہم کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے۔

واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں