پودے بارش کی آواز سن کر تیزی سے اگتے ہیں، تحقیق

تحقیق کے مطابق پودے بارش کی آواز سن کر 30 سے 40 فیصد تیزی سے اگتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پودے بارش کی آواز سن کر تیزی سے اگتے ہیں، تحقیق

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ زمین میں دبے بیج بارش کی آواز سن کر 30 سے 40 فیصد تیزی سے اگتے ہیں۔

امریکا کے ادارے ایم آئی ٹی کی تحقیق کے مطابق بیج اپنے ماحول کی آوازوں پر ردعمل دیتے ہیں، خاص کر بارش کی آواز سے ان کی نشوونما میں تیزی آتی ہے۔

تحقیق میں 8 ہزار چاول کے بیجوں پر تجربہ کیا گیا، جنہیں مصنوعی بارش کی آواز سنائی گئی، ان کی رفتار خاموشی میں رکھے گئے بیجوں سے زیادہ رہی۔

یہ عمل بیج میں موجود اسٹیٹولیتھس ذرات کی وجہ سے ہوتا ہے، جنہیں بارش کی آواز سے بڑھنے کا اشارہ ملتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ تحقیق زراعت میں نئی راہیں کھول سکتی ہے، مزید تحقیق ہوگی کہ ہوا یا دیگر آوازوں کا بھی پودوں پر اثر ہوتا ہے یا نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں