امریکی وعدہ خلافیاں اور دھمکیاں مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ایرانی صدر

ایرانی صدر نے وعدہ خلافیوں کو مذاکرات میں رکاوٹ قرار دیا۔ ایران بات چیت کا حامی، دنیا تضادات کو دیکھ رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر، وعدہ خلافیاں مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ بات چیت اور معاہدے کا خیرمقدم کرتا رہا ہے، مگر وعدہ خلافیاں اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

صدر مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا آپ کے بیانات اور دعوؤں میں تضاد کو دیکھ رہی ہے، جو مذاکرات کے عمل کو متاثر کر رہا ہے۔

ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان نے کہا کہ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ ترجمان نے ایرانی قیادت میں اختلافات کی باتوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابلِ قبول ہے جب سمندری ناکہ بندی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا نا ممکن ہوگا اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے لیے پاکستان سفارتی محاذ پر متحرک ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں غیرمعینہ مدت کی توسیع نے امید پیدا کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں