چینی صدر شی جن پنگ کی سعودی ولی عہد سے آبنائے ہرمز پر گفتگو

چینی صدر شی جنپنگ نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے پر زور دیا، جو عالمی معیشت کے لیے اہم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی صدر شی جن پنگ کی سعودی ولی عہد سے آبنائے ہرمز پر گفتگو

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر شی جنپنگ نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شی جنپنگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں بھی ہے، جو دنیا کی معیشت سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین فوری اور جامع جنگ بندی سمیت تمام عسکری کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، جس سے کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے کی جانے والی تمام سفارتی اور سیاسی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں