امریکی صدر کا حیران کن دعویٰ، ایران معاہدے پر آج پاکستان میں دستخط کا امکان

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ آج پاکستان میں ممکن ہے، تاہم ایرانی شرکت کی تصدیق نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈونلڈ ٹرمپ، ایران معاہدہ آج پاکستان میں ممکن

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ آج پاکستان میں دستخط ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز سے گفتگو میں کہی۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی وفد اسلام آباد جا رہا ہے۔ امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ یہ وفد پاکستان پہنچ کر ایران کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کی تیاری کرے گا۔

تاہم ایرانی مؤقف اس دعوے سے مختلف ہے اور تہران نے تاحال شرکت کی واضح توثیق نہیں کی۔ایران نےابھی تک پاکستان وفد بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

پاکستان میں دوسری جانب ممکنہ مذاکرات کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ پاکستان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے انتظامات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث یہ مذاکرات اہمیت رکھتے ہیں۔ بحری ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کی شرکت ابھی تک غیر یقینی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں