امریکی فوج نے خلیج عمان میں ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا، ایران نے اسے بحری قزاقی قرار دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی فوج نے خلیج عمان میں ایرانی بحری جہاز کو مبینہ ناکہ بندی توڑنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا۔ یہ کارروائی امن مذاکرات سے قبل انجام دی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ امریکی بحریہ نے ایران کے جہاز کو وارننگ نظر انداز کرنے پر قبضے میں لیا۔ جہاز کو خلیج عمان میں روکا گیا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی پرچم بردار جہاز شمالی بحیرہ عرب سے بندرعباس کی طرف جا رہا تھا۔ امریکی اہلکاروں نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا اور جہاز پر سوار ہو کر تلاشی کا عمل جاری رکھا۔
ایران نے امریکی اقدام کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے اور اس پر جلد بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نشانہ بنایا گیا جہاز چین سے ایران آ رہا تھا اور اس واقعے نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔











