ایران امریکا مذاکرات اسلام آباد میں، اہم سیکیورٹی انتظامات

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں آئندہ ہفتے متوقع ہیں، سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران امریکا مذاکرات اسلام آباد میں، اہم سیکیورٹی انتظامات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں متوقع ہے، جس کے لئے حکام نے انتظامات تیز کر دیے ہیں۔

دارالحکومت میں مذاکرات سے قبل وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ سرینا ہوٹل سمیت دو بڑے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جمعہ تک کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

سیکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ امریکی فوج کے دو سی 17 گلوب ماسٹر طیاروں کی آمد کے بعد ایئرپورٹ سے ریڈ زون تک کی سڑک عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ اور پبلک بسوں کی آمدورفت محدود کی جائے گی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ مذاکرات بھی انہی ہوٹلز میں ہوئے تھے جہاں اب بھی اسی طرح کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں