کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بنیامین نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلنے کا الزام عائد کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ سابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بنیامین نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا۔
کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایک ایسی جنگ کا آغاز کیا جسے امریکی عوام کی حمایت حاصل نہیں تھی، اور اس کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔
ہیرس کے مطابق اس فیصلے سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا، کیونکہ یمنی حوثیوں نے آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ خارجہ پالیسی کے ایسے فیصلے خطے کے علاوہ خود امریکا کے لیے بھی سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کے دور میں امریکا کی خارجہ پالیسی پر کئی مرتبہ تنقید کی گئی تھی، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امریکی مداخلت پر۔












