ایرانی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر مسلط جنگ دوبارہ شروع ہونے پر یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی فوج کے بریگیڈئیر جنرل محمد رضا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر مسلط جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کسی بھی صورت ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیتوں کو روک نہیں سکتا اور اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو ایران تیار کیے گئے نئے میزائلوں سے جواب دے گا۔
محمد رضا نے امریکا کو متنبہ کیا کہ ایران پر حملے کی صورت میں یہ تنازع عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ماہ نئے میزائل تیار کیے گئے ہیں جن سے جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا جس کے بعد 40 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں ایران نے بھرپور جواب دیا۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے دونوں ممالک نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا اور 11 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سکیورٹی اور خدمات کے بدلے فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی، ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے مطابق۔












