غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں تازہ حملے کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی سول ڈیفنس اتھارٹی کے مطابق شمالی غزہ میں ہونے والے حملوں میں 2 بچے جن کی عمریں 3 اور 14 سال تھیں، شہید ہوگئے۔
غزہ سٹی میں ایک پولیس گاڑی کو نشانہ بنانے والے حملے میں 4 افراد شہید ہوئے جن میں ایک 3 سالہ بچہ بھی شامل تھا، ترجمان محمود بصل نے بتایا۔
غزہ کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اکتوبر 2025 سے جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں، اب تک تقریباً 760 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔












