پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر سروے، 69 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ میں 69 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ 42 فیصد عوام نے پنجاب کی ترقی کو درست سمت میں جاری قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق، 32 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو ‘آؤٹ اسٹینڈنگ’ اور 31 فیصد نے ‘گُڈ’ قرار دیا ہے۔ نوجوانوں کی اکثریت بھی وزیراعلیٰ کی مداح نکلی ہے، جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کو 42 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہے۔
حالیہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ 55 فیصد افراد نے سروے میں کہا کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر وزیراعلیٰ کو ووٹ دیں گے۔
آئی پی او آر سروے کے مطابق، گزشتہ دو سالوں میں ویمن ویلفیئر، پروٹیکشن، پبلک ٹرانسپورٹ اور ایجوکیشن میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ 26 فیصد نے امن و امان کی صورتحال اور 25 فیصد نے انفراسٹرکچر کو بھی بہتر قرار دیا۔
واضح رہے کہ یہ سروے رپورٹ عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے تاکہ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔













