امریکا کو ایران کا حق تسلیم کرنا ہوگا یا پھر جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن

ایران نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ یا تو ایران کا حق تسلیم کریں یا جنگ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا کو انتباہ، حق تسلیم کریں یا جنگ کا سامنا کریں

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کا حق تسلیم کرنا ہوگا یا پھر جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان ابراہیم رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کی مدت کو مزید نہیں بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور ایٹمی پروگرام پر ہمارا حق تسلیم کریں یا پھر جنگ کے لیے تیار رہیں۔

ابراہیم رضائی نے مزید کہا کہ ایران کو دوبارہ مسلح ہونے کا موقع نہیں دیا جانا چاہیے۔ اگر ہمارے حقوق تسلیم نہیں کیے گئے تو جنگ بندی بے معنی ہو جائے گی۔

ایرانی وزارت دفاع نے بھی خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت ناکام ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی سے عالمی توانائی کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طویل عرصے سے کشیدگی جاری ہے، جس میں حالیہ سالوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں