ایران کا امریکہ اسرائیل اور خلیجی ممالک سے 270 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے 270 ارب ڈالر نقصان کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ خلیجی ممالک سے بھی ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا، اسرائیل پر 270 ارب ڈالر نقصان کا دعویٰ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں سے ملک کو 270 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ یہ بات ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بتائی۔

فاطمہ مہاجرانی نے روسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ نقصان براہ راست اور بالواسطہ نقصانات کو مدنظر رکھ کر تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس میں انفراسٹرکچر اور معیشت پر ہونے والے اثرات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ ایران کے لیے اہم معاملہ ہے، جو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں اٹھایا گیا۔ ہرجانے کا مطالبہ ایران کی 10 نکاتی شرائط میں شامل ہے۔

دوسری جانب ایران نے اقوام متحدہ میں خلیجی ممالک سے بھی ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ممالک میں قطر، سعودی عرب، بحرین، امارات اور کویت شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کا یہ مؤقف خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے اور مذاکراتی عمل پر اثر ڈال سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں