امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی کا آغاز کر دیا، خلیج عمان اور بحیرہ عرب تک محاصرہ نافذ ہوگا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔ یہ ناکہ بندی آبنائے ہرمز کے مشرق میں خلیج عمان اور بحیرہ عرب تک نافذ کی جائے گی۔
سینٹ کام کے مطابق، ممنوعہ علاقے میں آنے والے جہازوں کا رخ موڑ دیا جائے گا یا انہیں قبضے میں لے لیا جائے گا۔ کسی بھی پرچم کے جہاز پر یہ احکامات لاگو ہوں گے۔ غیر جانبدار جہاز تلاشی اور معائنے کے بعد سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
انسانی ہمدردی کی ترسیلات کو معائنے کے بعد اجازت دی جائے گی۔ وہ جہاز جو ایران نہ جا رہے ہوں یا ایران سے نہ نکلے ہوں، سفر کرسکتے ہیں۔
یہ ناکہ بندی خلیج کی سلامتی کے پیش نظر کی جا رہی ہے تاکہ ایران کی جانب سے ممکنہ خطرات کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے آج ہی ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد علاقائی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔











