قالیباف نے ٹرمپ کی ناکہ بندی کے بیان پر طنز کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کریں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد ناکہ بندی کے بعد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کریں گے۔
قالیباف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کے ذریعے ٹرمپ پر طنز کیا اور ان کو خبردار کیا کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غلطی کا پہلے سے بڑا سبق سکھائیں گے۔
مزید براں، قالیباف نے کہا کہ اگر آپ جنگ کریں گے تو ہم بھی جنگ کریں گے، اور اگر آپ منطق کے ساتھ آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔
یہ بھی کہا گیا کہ ایرانی وفد نے مذاکرات میں پیش رفت کے لیے نیک نیتی کے ساتھ اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سینٹ کام نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کا عارضی نفاذ ایرانی پورٹس میں جہازوں کی آمدورفت پر ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ جو بھی جہاز غیر قانونی ٹول ادا کرے گا اسے کھلے سمندر میں محفوظ راستہ نہیں ملے گا۔













