ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نیوی فوری طور پر کارروائی کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈونلڈ ٹرمپ، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نیوی فوراً اس اقدام کو عملی جامہ پہنائے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے کا عمل شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک بھی اس ناکہ بندی میں شامل ہوں گے۔

امریکی صدر نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جہازوں کو آزادانہ آمد و رفت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق ایران نے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور عالمی سطح پر بے چینی پیدا کی۔

صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران بھتہ خوری کر رہا ہے اور بارودی سرنگوں کا علم صرف انہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو آبی گزرگاہ کو کھولنے کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اسلام آباد میں پاکستانی قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اہم نکات پر اتفاق ہوا، تاہم جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔

دیگر متعلقہ خبریں