ڈیل ہوتی یا نہیں، میرےلیے کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتی۔ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ڈیل کی اہمیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پہلے ہی جیت چکا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ، ایران ڈیل کی اہمیت سے انکاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں، مگر ڈیل ہوتی یا نہیں، ان کے لیے کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتی۔

وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے وضاحت کی کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ان کے لیے غیر ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”چاہے کچھ بھی ہو، ہم جیتتے ہیں، ڈیل ہو یا نہ ہو۔”

ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو فوجی طور پر شکست دے دی ہے، اور ان کی آبی بارودی سرنگیں بھی ختم کر دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کو مکمل شکست دی ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے چین کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں