پشاور میں ٹک ٹاک ویڈیو تنازع پر خونی تصادم، 1 ہلاک

پشاور کے یکہ توت میں ٹک ٹاک تنازع پر فائرنگ سے 1 نوجوان جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور، ٹک ٹاک ویڈیو تنازع پر خونی تصادم 1 ہلاک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور کے علاقے یکہ توت میں ٹک ٹاک ویڈیو پر کمنٹس کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں ایک نوجوان جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 1 نوجوان عرفان جان سے گیا، جبکہ سہیل، داؤد، محمد ثانی، فرمان، نور خان اور عدنان سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر غیر سنجیدہ بات چیت کے خطرناک نتائج کی نشاندہی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی معمولی بات چیت بھی سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں