پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ بلاول بھٹو

پاکستان نے ایران اور امریکہ کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، بلاول بھٹو نے براہ راست مذاکرات کے نتیجے میں دیرپا امن کی امید ظاہر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، ایران اور امریکہ کی جنگ بندی کا خیرمقدم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی سے گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ براہ راست مذاکرات کے نتیجے میں دیرپا امن قائم ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 ایرانی نکات امریکی صدر کے سامنے رکھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیزفائر کے بعد مشرق وسطیٰ میں حملے بند ہوچکے ہیں اور پاکستان نے فریقین کو بات چیت کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنگ بندی کو مستقل امن کی جانب راہموار قرار دیا۔ انہوں نے سفارتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان، چین، سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور خلیجی ممالک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا اعلان اور اس کی توثیق خود ایک مثبت اشارہ ہے۔ پاکستان بطور میزبان سہولتکاری کا کردار ادا کرے گا، جو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ پاکستان کے بیک وقت امریکہ اور چین سے اچھے تعلقات ہیں، جس سے اس کی سفارتی حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں