سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ 90 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ مسلم لیگ کا اہم حصہ رہے۔
ڈی جی خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 90 سال تھی۔
اہل خانہ کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال پر سیاسی حلقوں میں غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ذوالفقار کھوسہ 1962 میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ مسلم لیگ کا اہم حصہ رہے اور متعدد عہدوں پر فائز رہے۔
انہوں نے کئی مرتبہ صوبائی وزیر، مشیر، سینیٹر اور گورنر پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔ 2018 کے انتخابات سے قبل وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ ذوالفقار کھوسہ نواز شریف کے جلا وطنی کے دور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر بھی رہے۔














