چینی صدر شی جن پھنگ نے تائیوان کی علیحدگی کو ناقابل قبول قرار دے دیا

چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں تائیوان کی آزادی کو ناقابل قبول قرار دیا، امن کو قیمتی بتایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی صدر شی جن پنگ، تائیوان کی آزادی ناقابل قبول

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تائیوان کی علیحدگی کو ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شی جن پھنگ نے بیجنگ میں تائیوان کی اپوزیشن رہنما چینگ لی وُن سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا میں امن بہت قیمتی ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگ چینی ہیں اور امن کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کی علیحدگی آبنائے تائیوان میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس کی علیحدگی کو کسی صورت قبول نہیں کرتا۔

دیگر متعلقہ خبریں