خطے کے امن میں لبنان کا شامل ہونا ضروری ہے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ

ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جواب دینے کا ارادہ کیا تھا لیکن پاکستان نے روک دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا وفد امن مذاکرات کے لیے اسلام آباد جائے گا، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ آنے والے گھنٹے اہم ہیں اور ایران کا وفد امن مذاکرات کے لیے اسلام آباد جائے گا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں مطالبہ کیا کہ امریکا لبنان پر اسرائیلی حملے رکوائے کیونکہ خطے کے امن میں لبنان کا شامل ہونا ضروری ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے کا ارادہ کیا تھا لیکن پاکستان نے انہیں ایسا کرنے سے روکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کچھ شرائط ہیں جو پوری ہونی چاہئیں۔

یاد رہے کہ ایران نے اسرائیل کے لبنان پر حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے معاہدے سے دستبردار ہونے کا عندیہ دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں