وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔
یومِ دستور کی مناسبت سے وزیراعظم نے کہا کہ آج آئین کی منظوری کا دن قومی جذبے سے منا رہے ہیں اور دستور کے معماروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئین عوام اور ریاست کے مابین مقدس معاہدہ ہے جو حقوق و فرائض کا تعین کرتا ہے۔ 10 اپریل 1973 کو منظور شدہ آئین نے ملک میں پارلیمانی نظام کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے اور ان کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ آئین وفاق کی علامت ہے جہاں سب ریاستی اکائیاں قومی ترقی کے لیے کردار ادا کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔














