کینیڈا، یورپی ممالک کا پاکستان کی تعریف، لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

کینیڈا اور یورپی ممالک نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کینیڈا، یورپی ممالک کا پاکستان کی تعریف، لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور جاپان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیہ میں ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی ہے۔ اعلامیہ برطانوی وزیراعظم کے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری کیا گیا۔

اعلامیہ پر فرانس کے صدر، اٹلی کی وزیراعظم، جرمنی کے چانسلر، کینیڈا کے وزیراعظم اور جاپان کی وزیراعظم سمیت یورپی رہنماوٴں نے دستخط کیے ہیں۔

مشترکہ اعلامیہ میں سفارتکاری کے ذریعے مسئلے کے حل کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اعلامیہ لبنان میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے، جہاں امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں