لاہور میں روٹ ٹو مکہ آپریشن شروع کرنے کی تیاریوں میں پیشرفت

لاہور سے روٹ ٹو مکہ آپریشن کی تیاریوں میں پیشرفت، سعودی حکام سے مشاورت مکمل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور، روٹ ٹو مکہ آپریشن شروع کرنے کی تیاریوں میں پیشرفت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سے پہلی بار روٹ ٹو مکہ آپریشن شروع کرنے کے لیے اہم اداروں کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں سعودی حکام کے ساتھ منصوبے پر مشاورت کی گئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اجلاس میں حجاج کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔ حجاج کے سفر کو آسان بنانے کے لیے اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔

روٹ ٹو مکہ مسافروں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز اور ہولڈنگ ایریاز قائم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر انفرا اسٹرکچر اور مسافر سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پی اے اے نے حجاج کے رش کو منظم کرنے کے لیے کیو مینجمنٹ اور سائن ایج بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ مؤثر رابطے کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ روٹ ٹو مکہ منصوبے کا مقصد حجاج کرام کے لیے بلا رکاوٹ اور تیز پراسیسنگ کو یقینی بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں