اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے باعث سڑکیں بند، امتحانات ملتوی

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے باعث سڑکیں بند، امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، ایران امریکا مذاکرات کے باعث سڑکیں بند اور امتحانات ملتوی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کے موقع پر غیر ملکی وفود کی آمد کی وجہ سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت شہر کی متعدد اہم شاہراہیں مختلف اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 9 اور 10 اپریل کو شہر کے مختلف راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی۔ شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے مسافر متبادل راستے استعمال کریں۔ لاہور سے پشاور جانے والی ٹریفک کو بھی انہی راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

امتحانات کے حوالے سے، اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع امتحانی مراکز میں پیپرز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ نے باقی تمام امتحانی مراکز پر امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں