جنگ بندی یا اسرائیل کی پشت پناہی؟ ایران نے امریکا سے حتمی جواب مانگ لیا

ایران نے امریکا کو چیلنج کیا ہے کہ وہ جنگ یا جنگ بندی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا کو چیلنج، جنگ یا جنگ بندی کا انتخاب کریں

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا لبنان میں قتل عام کے بعد جنگ بندی کے اعلان کو دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ امریکا اپنی باتوں پر کتنا قائم رہتا ہے یا نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے جنگ بندی کے بیان کو بھی شیئر کیا ہے۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے، انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ جنگ بندی چاہتے ہیں یا اسرائیل کے ذریعے جنگ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان رابطہ ہوا، اور انہیں اسرائیلی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں