ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مذاکرات سے پہلے 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے قبل 10 نکاتی تجاویز میں سے 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
قالیباف نے بتایا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی، یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
اس صورتحال میں باقر قالیباف نے دو طرفہ جنگ بندی یا مذاکرات کو غیر معقول قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے جاری ہیں، جس میں 254 افراد جاں بحق اور 1165 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔











