بیروت اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں 254 افراد شہید، لبنان نے یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا۔ عالمی رہنماؤں کی جنگ بندی کی اپیل۔
بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان کے دارالحکومت بیروت اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 254 افراد شہید جبکہ 165 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ان حملوں کے بعد لبنان نے آج یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے اور سرکاری دفاتر بند رکھے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ہونے والی اس خونریزی کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ جنگ بندی کو دیرپا بنانے کے لیے لبنان کو شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور مسعود پزشکیان سے کہا کہ جنگ بندی قبول بہترین قدم ہے۔
واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی تاریخ طویل ہے اور حالیہ حملے اس تنازعے کو مزید شدت بخش سکتے ہیں۔











