امریکا نے ایران کے خلاف "آپریشن ایپک فیوری” میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔ امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے ایران کے خلاف "آپریشن ایپک فیوری” میں تاریخی کامیابی کا اعلان کیا، جس سے ایران کا دفاعی ڈھانچہ تباہ ہو گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی وزیر جنگ، ایران کیخلاف تاریخی فتح کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف "آپریشن ایپک فیوری” میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے نتیجے میں ایران کا دفاعی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ایسی کامیابیاں حاصل ہوئیں جو پہلے کبھی نہ ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا نے ایران کے خلاف 800 حملے کیے، جن میں اسلحہ ساز فیکٹریوں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام تقریباً ختم ہو چکا ہے اور سینکڑوں میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اسلحہ دینے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت ختم کر دی گئی جبکہ نیا سپریم لیڈر زخمی ہوا۔ 14 گھنٹے کے آپریشن میں دو امریکی پائلٹس بحفاظت ریسکیو کیے گئے۔

واضح رہے کہ 40 دن سے بھی کم عرصے میں ایرانی افواج کو شکست دی گئی اور اب ایرانی قیادت نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ امریکی افواج کا زمینی کردار مکمل ہو چکا ہے لیکن وہ ہمیشہ تیار رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں