ایران نے اسرائیلی حملے جاری رہنے کی صورت میں جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے اطلاع دی ہے کہ اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایران اس بات پر غور کر رہا ہے کہ اگر اسرائیل لبنان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتا ہے تو وہ جنگ بندی سے علیحدگی اختیار کرے گا۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی منصوبے کے تحت تمام محاذوں پر جنگ روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا، مگر اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہے کہ ایران لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں کے جواب کے لیے اہداف کی نشاندہی کر رہا ہے اور اگر امریکا اپنے اتحادی کو کنٹرول نہیں کرتا تو ایران خود طاقت کے ذریعے کردار ادا کرے گا۔











