ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق اس فیصلے سے پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کو معطل کردیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ایرانی حکام نے اس فیصلے کی اطلاع پاکستان کو دے دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق تین سینئر ایرانی عہدیداروں نے بتایا کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا کہ وہ جنگ بندی کی بات چیت سے الگ ہو گیا ہے۔
ایرانی حکام نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کے ساتھ براہِ راست رابطے معطل کر دیے گئے ہیں۔
یہ اقدام اس لئے اہم ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بحرین میں امریکی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی نے بھی سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ عارضی جنگ بندی کو مسترد کر دیا ہے۔











