پاکستان کی سعودی عرب پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نے سعودی عرب پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملے سعودی عرب کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی تنصیبات پر ایرانی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ان حملوں کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ان حملوں کو سعودی عرب کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے سعودی عرب کے الجبیل انڈسٹریل سٹی میں حملے کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے ایران کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں