امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے جنگ بندی تجاویز پر مثبت جواب کی توقع ظاہر کی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری اقدامات میں امریکا نے اپنے فوجی مقاصد بڑے پیمانے پر حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے ایران سے جنگ بندی کی تجاویز پر مثبت جواب کی توقع ظاہر کی ہے۔
جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی پیشکش پر دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ایران کا ردعمل موصول ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو یقین ہے کہ آج رات 8 بجے تک ایران سے جواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وینس نے مزید کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں میں عجلت دکھائی نہیں دے رہی، مگر سفارتی کوششیں جاری ہیں اور پیش رفت کی امید برقرار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران مناسب جواب دے گا۔
ایرانی رہنما مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی اپنے وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکا کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو ابھی تک استعمال نہیں کیے گئے۔
واضح رہے کہ امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانیوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو ان ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔











