ڈمپر ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ بند کرنے کی دھمکی دی، جبکہ پٹرول پمپ ڈیلرز بھی مارجن نہ بڑھانے پر احتجاج کر رہے ہیں۔
حیدرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈمپر ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
آل ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹرز شدید متاثر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سبسڈی کی باتیں بے معنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو گڈز ٹرانسپورٹ کو بند کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی مارجن نہ بڑھانے پر پمپس بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
چیئرمین پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ حکومت نے ان کے مارجن کو کم رکھا ہے، اگر مارجن نہیں بڑھایا گیا تو پمپس بند کرنا پڑیں گے۔
واضح رہے کہ شہریوں کی ذاتی گاڑیوں کے لیے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا اور اس سے زیادہ پیٹرول نہیں ملے گا۔














