اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے حمایتی ہلاک

اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی، بیروت میں حزب اللہ رہنما کے بجائے اسرائیل کا حمایتی ہلاک ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی، حزب اللہ رہنما محفوظ، حمایتی ہلاک

بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی انٹیلی جنس کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے رہنما کے بجائے اسرائیل کے اپنے حمایتی کو ہلاک کر دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، بیروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ہلاک ہونے والا شخص حزب اللہ کا مخالف اور اسرائیل کا حامی تھا۔

اسرائیلی فوج نے اس غلطی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنی حمایتی فورس سے معذرت کی ہے، جو حزب اللہ کی مخالف سمجھی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، اس واقعے نے اسرائیلی انٹیلی جنس کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور خطے میں کشیدگی بڑھا دی ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جدید ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں