کراچی، بچوں میں خسرہ اور چکن پاکس کیسز میں اضافہ

کراچی میں بچوں میں خسرہ اور چکن پاکس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، حکام نے بروقت ویکسین کی تاکید کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی، بچوں میں خسرہ اور چکن پاکس کیسز میں اضافہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ کراچی میں بچوں میں خسرہ، چکن پاکس اور ممپس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام کے مطابق ان بیماریوں کی علامات میں بخار، جسمانی درد اور جلد پر دانے شامل ہیں۔

سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں روزانہ 3 سے 4 بچے ان علامات کے ساتھ لائے جا رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بدلتے موسم میں وائرل انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، بچوں کو خسرہ اور چکن پاکس کی ویکسین بروقت لگوائیں۔

واضح رہے کہ خسرہ، چکن پاکس اور ممپس وائرل انفیکشنز ہیں جو بچوں میں تیزی سے پھیل سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں