سانحہ گیاری سیکٹر 14 سال بعد شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت

سانحہ گیاری سیکٹر کو 14 برس مکمل، پاک فوج کے 129 جوان شہید ہوئے۔ قوم آج ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گیاری سیکٹر، 14 سال بعد شہداء کی قربانیوں کا خراج عقیدت

سیاچن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ سانحہ گیاری سیکٹر کو 14 برس مکمل ہو گئے، جس میں پاک فوج کے 129 جوان شہید ہوئے۔ قوم آج ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

7 اپریل 2012 کو سیاچن کے محاذ پر پاک فوج کے جوان برفانی تودے کی زد میں آئے۔ اس حادثے میں بٹالین ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر برف میں دب گیا تھا، جس سے 129 فوجی جوان شہید ہوئے۔

حادثے کے اثرات اتنے تلخ تھے کہ غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے اس مشن کو ناممکن قرار دیا۔ پاک آرمی کی انجینئرز کور نے ان تھک محنت سے یہ مشکل ترین آپریشن مکمل کیا۔

سانحہ گیاری کے شہداء کی قربانیوں کی یاد میں سیاچن پر یادگار تعمیر کی گئی ہے۔ آج پوری قوم ان کی قربانیوں کو یاد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ سیاچن دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے، جہاں دشمن کے علاوہ شدید موسم بھی پاک فوج کے لیے کڑی آزمائش ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں