ٹرمپ کی فوجی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس، ایران کو سخت وارننگ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سخت وارننگ دی ہے، کشیدگی بڑھ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی فوجی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس، ایران کو سخت وارننگ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےفوجی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس یں ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ نہ کھولا تو امریکہ مزید شدید حملے کر سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کے آغاز میں انہوں نے ایران میں گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی ریسکیو کارروائی کو سراہا اور کہا کہ یہ مشن خطرناک اور مشکل تھا، مگر امریکی فوج کبھی اپنے شہری کو پیچھے نہیں چھوڑتی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران خوش قسمت رہا جب اس نے امریکی طیارہ مار گرایا، تاہم امریکہ نے کامیابی سے اپنے اہلکار کو واپس نکال لیا۔ سی آئی اے ڈائریکٹر اور وزیر دفاع نے بھی آپریشن کی تفصیلات بیان کیں۔

یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں