پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا

پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو سینیٹ الیکشن کے لیے فوری نامزدگی سے روک دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی، سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کو نامزدگی روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

پارٹی نے غیر متوقع طور پر اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کارکن آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔

پارلیمانی بورڈ نے مراد سعید کی خالی نشست پر امیدوار کے انتخاب کے لیے بورڈ قائم کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پارٹی کل اپنے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا اعلان کرے گی جس کے بعد منگل کو نامزدگی جمع ہوگی۔ سیاسی حلقے اس حکمت عملی کو سرپرائز اور مشاورت کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں