مراد سعید کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کا فیصلہ زیر غور

مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار نامزدگی زیر غور، 23 امیدواروں نے کاغذات حاصل کرلیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مراد سعید کی سینیٹ نشست، پی ٹی آئی امیدوار کا فیصلہ زیر غور

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا سے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کا انتخاب زیر غور ہے۔ 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں، تاہم پارٹی نے ان کو جمع کرانے سے روک دیا ہے۔

گزشتہ شب خیبرپختونخوا ہاؤس میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کی۔ اجلاس میں مراد سعید کی خالی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کے لیے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، اپوزیشن نے اخونزادہ حسین یوسف زئی کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے۔

پارلیمانی بورڈ میں عرفان سلیم اور فیض الرحمان کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عرفان سلیم کا نام 9 مئی کے واقعات میں شامل ہے جبکہ فیض الرحمان نے بانی کے مقدمات میں قانونی ٹیم کی معاونت کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف نامزد امیدوار ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ صوبائی صدر جنید اکبر کے مطابق، پارلیمانی کمیٹی جلد ہی امیدواروں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا سینیٹ کی خالی نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کیا جا چکا ہے۔ 23 اپریل کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں