وفاقی حکومت کا توانائی بچت کے لیے بازار اور مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے توانائی بچت کے لیے بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 7 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ، توانائی بچت اقدام

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے توانائی بچت کے لیے ملک بھر میں بازار اور مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 7 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات اور توانائی کی بچت پر غور ہوا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دیگر اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، اور مالز رات 8 بجے بند ہوں گے، جبکہ بیکریاں اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

شادی ہالز اور دیگر کمرشل جگہیں رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی۔ میڈیکل اسٹورز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سندھ میں مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے اور وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کرنے کا عمل جاری رکھا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں