مولانا فضل الرحمان کا پیٹرولیم قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا، حکومت کو جعلی قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مولانا فضل الرحمان، پیٹرولیم قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی حالات پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر بوجھ بن چکا ہے اور ہر طبقہ متاثر ہے۔ مہنگائی نے عام آدمی کا سکون چھین لیا ہے، جس کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ بل کا حوالہ دیتے ہوئے موٹر سائیکل و رکشہ مالکان کے لیے ریلیف کا ذکر کیا۔ انہوں نے بعض قوانین پر بھی تنقید کی اور انہیں شریعت کے منافی قرار دیا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ایسی حکومت کے خلاف احتجاج کا حق ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں