کراچی میں پی ٹی آئی ریلی پر پولیس کا کریک ڈاؤن، 24 کارکن گرفتار

کراچی میں پی ٹی آئی ریلی پر پولیس کا کریک ڈاؤن، 24 کارکن گرفتار، 150 نامعلوم افراد پر مقدمہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی، پی ٹی آئی ریلی پر پولیس کا کریک ڈاؤن 24 گرفتار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شہر قائد کے آرٹلری میدان میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ 100 سے 150 نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 56/2026 سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دفعات 147، 149، 186 اور 188 شامل ہیں۔ یہ مقدمہ ریلی کی صورت میں ہونے والی سرگرمیوں کے خلاف ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان علیم عادل شیخ کی قیادت میں فورارہ چوک سے کراچی پریس کلب کی جانب جا رہے تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور ڈنڈے موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود مظاہرین نے ریلی نکالی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین مشتعل ہو گئے اور سرکاری امور میں مزاحمت کی۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور دیگر نامعلوم افراد کی تلاش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں