اسلام آباد سیف سٹی فیز ٹو پر اہم پیشرفت

اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبے کے فیز ٹو پر 30 مئی تک کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی کے فیز ٹو پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 مئی تک فیز ٹو پر جاری تمام کام مکمل کر لیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔ پولیسنگ، ٹریفک، اور شہری سہولیات کے نظام کو انٹیگریٹ کیا جائے گا۔

اسمارٹ سٹی میں ٹریفک مینجمنٹ سے کرائم کنٹرول کا جدید سسٹم ہوگا، اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کے نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے بریفنگ دی کہ فیز ٹو پر 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں