حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکی صدر ٹرمپ کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو سوچنا چاہیے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکی صدر کے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکیوں کو سوچنا چاہیے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر بن سکتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں اور امریکی ایوان نمائندگان بھی ان کے خلاف ہیں۔
انہوں نے ایران کے امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کی تعریف کی اور پاکستان کو بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو پھانسیاں دے رہا ہے اور اس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔ حکومت کے اچھے اقدامات کی حمایت کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
واضح رہے کہ انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں اور بجلی پر ٹیکس کے مسئلے پر بھی احتجاج کرنے کا اعلان کیا، جبکہ آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔














