لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
دو رکنی بینچ، جس میں جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق شامل ہیں، نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر دلائل دیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ٹیکس کا تعین پارلیمنٹ کرتی ہے اور وزیراعظم کو خود سے لیوی ٹیکس نافذ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
وکیل نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے پہلے 161 روپے فی لیٹر ٹیکس نافذ کیا اور پھر اسے 80 روپے کم کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے دلائل میں کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے اور وزیراعظم کو لیوی ٹیکس نافذ کرنے کا مکمل اختیار ہے۔














