روس کا امریکا کو الٹی میٹم ترک کرنے کا مطالبہ کر دیا

روس نے امریکا سے الٹی میٹم زبان ترک کرنے اور صورتحال کی بہتری میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کا امریکا کو الٹی میٹم ترک کرنے کا مطالبہ کر دیا

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ روس نے امریکا سے الٹی میٹم کی زبان ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن کو صورتحال کی بہتری میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے تنازع کم کرنے کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ فریقین کو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے امریکا کو الٹی میٹم کی زبان ترک کرنے اور واشنگٹن کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا۔ وانگ ای نے کہا کہ آبنائے ہُرمز کے بحری راستے کی بحالی جنگ بندی سے ممکن ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اس صورتحال میں روس نے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں